ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپن انگڈی سینٹ میریس اسکول میں چوری کی واردات

اپن انگڈی سینٹ میریس اسکول میں چوری کی واردات

Wed, 13 Sep 2017 21:14:45    S.O. News Service

پتور 13؍ستمبر(ایس او نیوز) اپن انگڈی میں واقع سینٹ میریس انگلش میڈیم اسکول میں داخل ہوکر چوروں نے 36ہزار روپے نقد اڑا لئے اوروہ ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر (ڈی وی آر ) بھی لے گئے ساتھ میں لے گئے جس میں سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج تھی۔

چوروں نے دروازے کی کنڈیاں ہیاکسا بلیڈ سے کاٹ کر وائس پرنسپل اور اسکول آفس روم میں داخل ہونے کے بعدمختلف کمروں میں پہنچ کر الماریوں کی تلاشی لی ہے۔ تمام سامان یہاں وہاں بکھیرتے ہوئے ایک الماری سے 30ہزار روپے اور دوسری الماری سے6ہزار روپے اڑالے جانے میں چورکامیاب ہوگئے ۔ پتہ چلا ہے اسکول کے سی سی کیمروں کے کیبل بھی کاٹ دئے گئے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ چوروں نے نقدی کے سوا اسکول میں موجود بہت سارے کمپیوٹرس اور دوسرے سازوسامان کو ہاتھ بھی نہیں لگایا ہے۔

پتور مضافاتی پولیس سرکل انسپکٹر انیل کلکرنی نے اپنے عملے کے ساتھ جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور چوری کا معاملہ درج کرلیا ہے۔فورنسک ماہرین اور ڈاگ اسکواڈ کے سہارے سے تحقیقات آگے بڑھائی جارہی ہے۔


Share: